’’ جو بھی اس عورت کو ڈھونڈ کر لائے گا اُسے ۔۔۔۔‘‘ شیریں مزاری نے ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون کے حوالے سے دبنگ حکم جاری کر دیا۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مالکن کو ملازمہ پر تشدد کرتے دیکھا جا
سکتا تھا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری تک سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو پہنچی ہے جس میں ایک خاتون ملازمہ پر تشدد کرتی نظر آرہی ہیں۔۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یہ واضح معلوم ہورہا ہے کہ خاتون گھریلو ملازمہ پر تشدد اس لیے کر رہی ہیں کیونکہ اس نے چائے میں پتی زیادہ ڈال دی تھی اور خاتون ملازمہ سے یہ سوال کرتی نظر آرہی ہیں کہ چائے میں زیادہ پتی کیوں ڈالی ۔شیریں مزاری تک یہ ویڈیو پہنچی تو انہوں نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک پوسٹ جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کیا کوئی اس عورت کی شناخت کرنے میں میری مدد کرسکتا ہے؟ یہ کون ہے اور کہاں سے اس کا تعلق ہے، کاروائی کرنے کیلئے اس معلومات کی ضرورت ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ
انہیں اس بات پر بے حد خوشی ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ ویڈیو شیریں مزاری تک پہنچی اور اس سے زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے اس اقدام پر فوری ایکشن لینے کا کہا ہے۔جب کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید ملازمہ پر تشدد کرنے والی مالکن پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں کمسن ملازموں کو زرا زرا سی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔طیبہ تشدد کیس بھی اس کی ایک واضح مثال ہے،ایسے واقعات میں کمی ہونے کی بجائے روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم ایسے واقعات میں کمی لانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔تاکہ بچوں کو گھروں میں کام کرنے کی بجائے سکول بھیجا جائے اور ان کی ٹھیک تربیت ہو سکے۔