لاہور(ویب ڈیسک) اہم حلقے میں شکست کا خوف ،مسلم لیگ ن کی ضمنی الیکشن کابائیکاٹ کرنے کی تیاریاں، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں،مسلم لیگ ن نے پی پی 87میانوالی سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر غور شروع کردیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قائم کمیٹی نے
ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کی سفارش کر دی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے وزیر امانت اللہ شادی خیل کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی کمیٹی نے پی پی 87میانوالی سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کی سفارش کی۔ یاد رہے کہ ایک امیدوار کے انتقال کے باعث پی پی 87 میانوالی میں الیکشن ملتوی کیے گئے تھے ، اس حلقے میں تحریک انصاف کی جانب سے احمد خان بھچر اور (ن) لیگ کی جانب علی حیدر نیازی مقابلے پر تھے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق (ن) لیگی امیدوار نے تحریک انصاف پر غلط ایف آئی آر اور سیاسی انتقام کا الزام لگا کر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری ہوگی جبکہ انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری ہوگی جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 15 ستمبر تک واپس لے سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونگے۔ دریں اثنا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلوں کی سماعت گزشتہ روز سے شروع ہوگئی جو 13 ستمبر تک جاری رہیں گی۔