جب آئے گا عمران ۔۔۔ ’’لالا عطا اللہ عیسیٰ خیلوی ‘‘ نے میدان مار لیا ،عمران خان کے ڈیم فنڈ کو ڈالروں سے بھرنے کے لیے وہ کام کر ڈالا جو اب تک کسی نے نہیں کیا تھا۔۔۔۔ لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے ڈیمز کے حوالے جہاد کا اعلان کرتے ہی
اوور سیز ہوں یا اندرون ملک کے رہائی، پاکستانیوں کیکوشش ہے کہ جلد از جلد اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جتنی ہو سکے امداد وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کے قائم کردیہ ڈیم فنڈ میں جمع کروائی جائے ۔ تاہم عمران خان کے یار اور معروف سنگر عطا اللہ خان عسیٰ خیلوی بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہئوے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عطا اللہ خان عیسی خیلوی گلے میں فقیروں کی طرح جھولا ڈال کر ڈیمز کے لیے رقم اکٹھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ ا پاکستانی بھی انکے ساتھ بھرپور تعاون کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور انکی جیبوں میں جو ہے انہوں نے نکال کر عطا اللہ خان عیسی ٰ خیلوی کے حوالے کر دیا ہے تا کہ وہ یہ ساری رقم عمران خان ے سپرد کردیں اور ڈیم تعمیر کرنے میں کامیابی حاصل کر سکیں۔(ویڈیو خبر کے آخر میں ملاحظہ کریں ) واضح رہے اس سےئ قبل بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوان ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے کے دوستوں کے پاس پہنچ گیا۔۔سوشل میڈیا پر اس حوالے
سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں احتشام الحق نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی ڈیم بنانے کے لیے پیسہ اکھٹا کرے۔اس لیے میں اپنے دوستوں کے پاس پیسے اکھٹے کرنے کے لیے آیا ہوں۔اور میرے ایک دوست سے ایک ہزار پاؤنڈ جب کے دوسرے دوست نے بھی ایک ہزار پاؤنڈ ڈیموں کے لیے عطیہ کیے۔اور اسی طرح میں سب دوستوں کے پاس جاؤں گا اور ڈیموں کی تعمیر کے لیے پیسے اکھٹے کروں گا۔اس موقع پر مذکورہ نوجوان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان پر اندھا اعتماد ہے۔اور ہر پاکستانی کو چاہئیے کہ جتنا بھی ہو سکے ڈیموں کے لیے عطیہ کریں۔عمران خان کے لیے تو ہماری جان بھی حاضر ہے اور ہمیں ان پر اندھا اعتماد ہے اس لیے ہم ان کو سپورٹ کریں گے۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی اپیل بیرون ملک پاکستانیوں پر گہرا اثر چھوڑ گئی۔وزیر اعظم کی اپیل پر بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ کے لیے عطیات جمع کروانے شروع کر دئیے ہیں۔ایک شہری محمد یونس جو متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی چلاتا ہے۔اس نے وزیر اعظم کی آواز پر لیبک کہتے ہوئے اپنی جیب سے 190 درہم ڈیم فنڈ میں دینے کا
اعلان کیا۔ اس دوران ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ لوگ میرا مذاق اڑائیں کہ میں اتنی معمولی سی رقم دیتے ہوئے بھی دکھا رہا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ لاکھوں کروڑوں دے رہے ہوں گے مگر میں آپ کو بتاوں کہ میری اتنی ہی اوقات ہے اور میں اتنا ہی دے سکتا ہوں ۔اس ڈرائیور نے مزید بتایا کہ میں آپکو بتاوں کہ میری تنخواہ 15 تاریخ کو آتی ہے لیکن میں نے اپنے جیب خرچ سے پیسے نکال کر پاکستان بھیج رہا ہوں ۔ یہ کہتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گیا۔اسکا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے جب بھی باہر کے لوگ آکر ہمارے گاڑی میں بیٹھتے تھے تو ہمیں باتیں سناتے کہ ہمارا وزیر اعظم چور ہے لیکن جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں لوگوں کا ہم سے رویہ تبدیل ہو گیا ہے اور مجھے بھی وزیر اعظم عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔