پیرس (نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس ۔ تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی انتقال کی خبر کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہوگیا، سیاسی رہنما نوازشریف سے تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے میاں نوازشریف سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا اللہ تعالیٰ کلثوم نوازکو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔