اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے بیوکریٹس کے مسائل کا علم ہے ، آپ کی تنخواہ آپ کی تعلیمی قابلیت کے مطابق نہیں ہے اور میں اس چیز کا اعتراف کرتاہوں ۔وزیراعظم ہاﺅس میں بیوروکریٹس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ میرے والد جب 1950 میں انجینئر تھے
تو اس وقت وہ ایک تنخواہ میں انجینئر گاڑی خرید سکتے تھے جبکہ 1935 میں کمشنر اپنی ایک مہینے کی تنخواہ میں ستر تولے سونا خرید سکتا تھا ۔ عمران خان نے واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میرے ساتھ ایچی سن میں ایک لڑکا پڑھتا تھا اور وہ پور دس سال وہاں پر ٹاپ کر تا رہا ، میری اس سے بہت دیر کے بعد تقریبا بیس سال بعد ملاقات ہوئی ، میں نے اس سے اس کے بچوں کے بارے میں دریافت کیا اور پوچھا کہ بچوں کو ایچی سن میں ہی پڑھا رہے ہو تو وہ آگے سے کہنے لگا کہ نہیں ، میں نے پوچھا کہ کیوں نہیں ؟ اس نے مجھے جواب دیا کہ میں سرکاری ملازم ہوں ، اپنے بچوں کی تعلیم ایچی سن میں برداشت نہیں کر سکتا کیونکہ اس کی فیسیں بہت زیادہ ہیں ۔عمران خان کا کہناتھا کہ میں جانتاہوں کہ آپ کے اوپر بہت زیادہ پریشر ہے ، آپ کی تنخواہ آپ کی قابلیت کے مطابق نہیں ہے ، میں اس چیز کا اعتراف کرتاہوں ،ہم نے ملک میں اپنی گورننس کو ٹھیک کر دیا تو اتنا پیسہ آئے گا کہ آپ دیکھیں گے ، بے روزگاری کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور قرضے بھی ختم ہو جائیں گے ،بیوروکریسی کو مکمل تحفظ دیں گے ۔