counter easy hit

انا للہ وانا الیہ راجعون : پاکستان کے مشہور اور بڑے فوجی تعلیمی ادارے کے سربراہ کے انتقال کی خبر آ گئی

مری (ویب ڈیسک ) کمانڈنٹ ملٹری کالج بریگڈویئر نصر عمر حیات لا لیکا انتقال کر گئے بریگڈریئر نصر عمر حیات لا لیکا کو تین ستمبر کو دل کا دورہ پڑا تھا جسکے بعد وہ اے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیر علاج تھے جہاں وہ جمعہ کے روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
مرحوم گزشتہ ایک سال سے ملٹری کالج مری میں بطور کمانڈنٹ خدمات انجام دے رہے تھے ، بریگڈ یئر نصر عمر حیات مرحوم کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا ۔ نماز جنازہ آج ہفتہ کے روز دن 11 بجے آبائی گاؤں بار موسیٰ منڈی بہاؤالدین میں ادا کی جائے گی جہا ں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں جاتی امرا میں سپردخاک کردیا گیا۔جاتی امرا میں شریف خاندان کے افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا تھا ۔ جس کے بعد میت کو جنازہ گاہ لایا گیا۔بعدازاں انہیں نواز شریف کے والد میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔شریف میڈیکل سٹی کے فٹبال گراؤنڈ میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائی اور دعا کی۔شہباز شریف اور نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے بعد دعا کی گئی ۔ حکومت کی طرف سے گورنر پنجاب اور اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت جنازے میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق، رانا ثنااللہ، دانیال عزیز، امیر مقام، اقبال ظفر جھگڑا، مشاہد حسین سید، سابق صدر ممنون حسین، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔وفاقی حکومت کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جنازے میں شرکت کی جب کہ دیگر جماعتوں میں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی، (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، کامل علی آغا، پشتونخوا میپ کے محمود اچکزئی، ایم کیوایم کے خالدمقبول صدیقی اور فاروق ستار سمیت دیگر بھی جنازے میں شریک ہوئےتھے۔