لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لوکل باڈیز سے متعلق منعقدہ اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق شہروں میں نیبر ہڈ کونسلز اور دیہاتی علاقوں میں ویلج کونسلز بنائی جائیں گی ۔شہری علاقوں میں نیبر ہڈز کونسلز کے بلدیاتی انخازبات سیاسی بنیادوں پر ہوں گے ، نیبر ہڈز کونسلز جبکہ
نامور صحافی نسیم قریشی اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔دیہاتی علاقوں کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے ۔ویلج کونسلز میں پنجاب والے سیاسی اور کے پی کے والے غیر سیاسی انتخابات کرانا چاہتے ہیں ،پنجاب کھے سینئر افسران نے وزیر اعظم عمران خان کو اور حکومتی ممبران کو بریفنگ دی ۔ خیبر پختونخوا کے نمائندے بھی اس میٹنگ میں شامل تھے جن کو دو روز کا وقت دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی ترجیحات فائنل کر کے بتائی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اربن علاقوں میں نیبر ہڈز کونسلز کے سیاسی جماعتوں پر الیکشن کروانے پر اتفاق ہوا ہے دیہاتی علاقوں میں پنجاب نے ڈیمانڈ کی ہے کہ ویلج کونسلز میں الیکشن پارٹی بنیاد پر ہوں گے جبکہ کے پی کے نے ڈیمانڈ کی ہے کہ ویلج کونسلز کے انتخابات غیر ساجسی کروائے جائیں ضلع ناظم اور ناظم کے الیکشن بھی ڈائریکٹ ہوں گے ایک نقطہ یہ بھی ہے کہ ویلج کونسل کے چیئرمیں ناظم کو الیکٹ کریں گے ۔ لاہور میں 9 ٹاؤن ہیں جن میں 4 نائب ناظم الیکٹ ہوں گے اور یہی میونپل کمیٹی کے بھی انچارج ہوں گے جبکہ تحصیل کونسل کو ختم کر دیا جائے گا ۔ میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق ہو گیا کہ ADP کا 1/3 حصہ لوکل گورنمنٹ کو ملے گا جس میں 33فیصد ویلج کونسل کو ملے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نئے بلدیاتی نظام کے ترمیمی مسودے تیر کرنے کی ڈیڈ لائن دی ۔