counter easy hit

بریکنگ نیوز : ڈیم فنڈز کا نام تبدیل ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے 4 رکنی بنچ نےدیا میربھاشا،مہمندڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی، ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کر کے سپریم کورٹ اینڈ وزیراعظم فنڈ برائے دیامیربھاشا،
مہمند ڈیم رکھنے کی منظوری دے دی۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عدالت کی کوشش میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ان کو ویلکم کرتےہیں۔ جب کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم فنڈ میں جو بھی شامل ہونا چاہتا ہے اس کو ویلکم کریں گے،،ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس کا نام ہونا ضروری نہیں۔۔وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ڈیم فنڈ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کا اپنا مقام اور شخصیت ہے ان کے شامل ہونے پر اعتراض نہیں۔ عدالت اپنی کوشش اور نگرانی جاری رکھے گی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی ۔ بنچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی جو کہ ضروری ہے۔میں نے کہا ڈیم کی تعمیر کیلیے رقم آنی چاہیے کوئی پرسنیلٹی ایشو نہیں ہے،،ڈیم فنڈ کا نیا ٹائٹل حکومت نے پی ایم سی جے فنڈ رکھا تھا۔فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست اسٹیٹ بنک نے دی تھی۔۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ڈیم فنڈ کا نام پی ایم سلیش سی جے رکھنے پر اعتراض نہیں۔لیکن ڈیم فنڈ کا نام پی ایم سلیش سی جے نہیں بلکہ سپریم کورٹ سلیش پی ایم ہو گا۔
ڈیم فنڈ کے نئے نام میں سپریم کورٹ بطور ادارہ جب کہ وزیراعظم بطور شخصیت شامل ہیں۔واضح رہے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست اسٹیٹ بنک نے دائر کی تھی۔آج درخواست پر 4رکنی بنچ نے سماعت کی جس کے بعد عدالت نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دیدی۔عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ ڈیم فنڈ کا نام پی ایم سلیش سی جے نہیں بلکہ سپریم کورٹ سلیش پی ایم ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈیم فنڈ کے نام کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم سلیش سپریم کورٹ فنڈ نام رکھنا چاہتے ہیں تو اعتراض نہیں ،اس میں سپریم کورٹ بطورادارہ اور وزیراعظم بطور شخصیت ہونگے ،سپریم کورٹ اپنی نگرانی اور کاوش جاری رکھے گی ۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم نے تقریر میں کہا وہ اس فنڈ کو جوائن کرناچاہتے ہیں،وزیراعظم کا مقام اورشخصیت ہے ان کے جوائن کرنے پر اعتراض نہیں ،ثاقب نثار نے کہا کہ کوئی اور شہری یا جو بھی مقصد میں شامل ہوناچاہے ہو سکتا ہے ۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈیم فنڈ کا نام پی ایم سلیش سی جے نہیں سپریم کورٹ سلیش پی ایم ہو گا۔