counter easy hit

ان موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہیں دیا جائے گا۔۔۔ پنجاب اسمبلی نے انتہائی اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے ۔ پیش کی گئی قراردار کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے والوں پٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا۔ انتظامیہ پٹرول پمپ مالکان کو ان احکامات پر سختی عمل درآمد کروانے کی پابند ہو گی ۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔ جس کے باعث پورے شہر میں موٹرسائیکل چلانے والوں کو سختی سے ہیلمٹ پہننے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔ عدالتی حکم کی روشنی میں حال ہی میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا تھا ۔ جبکہ دوسری جانب ہیلمٹ پہننے کو لازم قرار دئے جانے کے لیے ہیلمٹ خریدنے والوں کی تعداد میں جونہی اضافہ ہوا ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں ۔