counter easy hit

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری، اطلاق کس تاریخ سے ہوگا؟ اعلان ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 143فیصد تک اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اطلاق 27ستمبر سے ہوگا، صارفین پر 94 ارب کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، ماہانہ 500 کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والوں کیلئے قیمت میں 143 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 50 کیوبک میٹر تک گیس کے استعمال پر 10 فیصد اضافہ کیا گیا ،بل 252 سے بڑھ کر 275 روپے ہو جائیگا، 100 کیوبک میٹر استعمال پربل 480 سے 551 روپے ، 200 کیوبک میٹر پربل 1851 سے 2216 روپے ، 300 کیوبک میٹر استعمال پر2764 سے 3449 روپے ، 400 کیوبک میٹر پر9990 سے 12980 روپے ، 500 کیوبک میٹر استعمال پربل 12482 سے بڑھ کر 30339 روپے اور 500 کیوبک میٹر سے زائد استعمال پربل 14973 سے 36402 روپے ہو جائیگا۔ گھریلو سیکٹر میں مسجد، چرچ،مندر، مدرسہ اور دیگر مذہبی جگہوں کا کم سے کم بل 163روپے ماہانہ کردیا گیا، حکومتی یا نیم حکومتی دفاتر، ہسپتال، کلینک، زچہ و بچہ سینٹرز ، حکومتی گیسٹ ہاؤسز ، افواج پاکستان کے میس، تعلیمی ادارے ، یتیم خانے ،ہوٹلز کے ساتھ منسلک خیراتی اداروں اور رہائشی کالونیاں سے یکساں شرح 780روپے مکعب میٹر وصول کی جائے گی اور کم سے کم بل 1053روپے ماہانہ ہوگا۔ کمرشل صارفین کیلئے 57 فیصد تک اضافہ کیا گیا، کیفے ، بیکریاں ، دودھ کی دکانیں ، کھوکھے ، کینٹین، حجام، لانڈریاں، ہوٹلز، مالز، سینما، کلب، تھیٹرز ،نجی دفاتر اور کارپوریٹ فرموں کیلئے یکساں شرح 980روپے مکعب میٹر اور کم سے کم بل 4625روپے مقرر، برف کے کارخانوں کیلئے قیمت 980روپے مکعب میٹر ،

کم سے کم ماہانہ بل 4625روپے کردیاگیاہے ۔ جنرل صنعتوں کیلئے 40فیصد اضافہ کیاگیا، یکساں شرح 780روپے مکعب میٹر اور کم سے کم ماہانہ بل 26301روپے ، پٹ سن ، کارپٹ، لیدر، سپورٹس ،سرجیکل صنعتوں کیلئے یکساں قیمت 600روپے مکعب میٹر اور کم سے کم ماہانہ بل20232روپے ، سی این جی سیکٹر کیلئے 40 فیصد اضافہ کیا گیا ،یکساں شرح سے قیمت 980روپے مکعب میٹر اور کم سے کم ماہانہ بل 33045روپے ہوگا۔ سیمنٹ سیکٹر کیلئے 30فیصد اضافہ کیا گیا اور یکساں شرح سے قیمت 975روپے مکعب میٹر اور کم سے کم ماہانہ بل 32877روپے ہوگا۔ فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد اضافہ کیا گیا۔ ایس این جی پی ایل کے سسٹم پر موجود پاک امریکن فرٹیلائزر ، دائود ہرکولیس ،پاک عرب فرٹیلائزر ، پاک چائنا فرٹیلائزر اور ہزارہ فاسفیٹ کیلئے فیڈسٹاک قیمت 185روپے جبکہ بجلی پیداکرنے کیلئے 780روپے ، اینگرو فرٹیلائزر کیلئے فیڈ سٹاک قیمت 0.70ڈالر فی مکعب میٹر اور بجلی پیداکرنے کیلئے 780روپے مکعب میٹر ہے ۔ ایس ایس جی سی سسٹم پر موجود فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کیلئے فیڈ سٹاک قیمت 185روپے جبکہ بجلی پیداکرنے کیلئے 780روپے مکعب میٹر ہوگی ۔ واپڈااور کے ای کیلئے گیس کی قیمت 629روپے مکعب میٹر اور کم سے کم ماہانہ بل 21209روپے ، لبرٹی پاور کیلئے قیمت 1005روپے مکعب میٹر اور کم سے کم ماہانہ بل 33895روپے ، آئی پی پیز کیلئے قیمت 629روپے مکعب میٹر اور کم سے کم ماہانہ بل 21209روپے ، کیپٹیو پاورپلانٹس کیلئے قیمت 780روپے مکعب میٹر اور کم سے کم ماہانہ بل26301روپے ، ماڑی گیس پر فرٹیلائزر پلانٹس ، اینگرو فرٹیلائزر، فوجی فرٹیلائزر اور فاطمہ فرٹیلائزر کی فیڈ سٹاک قیمت 185روپے جبکہ بجلی پیداکرنے کیلئے 780روپے مکعب میٹر ہوگی۔