کچے ناریل کا پانی ناصرف ترو تازگی کا باعث بنتا ہے بلکہ کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہوئے صحت کیلئے بھی انتہائی مفید مانا جاتا ہے۔
جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل ایک خوش ذائقہ پھل ہے جسکے پانی میں وٹامن سی سمیت ایسے کئی عناصر پائے جاتے ہیں جو ہاضمہ بہتر بنانے اور پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ناریل کے پانی میں گلوکوز سمیت ایسے قدرتی منرلز بھی موجود ہوتے ہیں جو گرمی کی شدت کو کم کرنے کی تاثیر رکھتے ہیں اور جلد کی شادابی اور رعنائی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گرمیوں میں ناریل اور اس کے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے والے افراد کی قوت مدافعت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔