امریکا میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ سافٹ ڈرنک کا بکثرت استعمال کرنے والی لڑکیوں میں ایام کا آغاز وقت سے پہے ہو جاتا ہے اور بعد ازاں ان میں چھاتی کے کینسر کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔
ہارڈوڈ یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کی ایک مشترکہ تحقیق میں 6000 لڑکیوں کا مشاہدہ 5 سال تک جاری ہو چکا تھا جو لڑکیاں اوسطا ڈیڑھ گلاس میٹھا مشروب روزانہ پیتی رہیں ان میں ایام کا آغاز اوسطا تین ماہ قبل ہو رہا تھا جب کہ سب سے زیادہ میٹھے مشروب پینے والی لڑکیوں میں سب سے کم پینے والے لڑکیوں کی نسبت ایام کا آغاز قبل از وقت ہونے کی شرھ 22 فیصد زیادہ تھی ان کے مطابق مصنوعی میٹھے والے سافٹ ڈرنک کا زیادہ استعمال کرنے والی لڑکیوں میں موٹاپے کی شرح بھی زیادہ پائی گئی اور بعد کی عمر مین یہی لڑکیاں چھاتی کے کینسر کا بھی نسبتا زیادہ شکار ہو جاتی ہے۔