وزیراعظم پاکستان کی سحر انگیز شخصیت عوام کیساتھ ساتھ عالمی مسلم کمیونٹی کے زخموں کیلئے بھی مرہم بننے جارہی ہے، ابرارکیانی
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرارکیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی سحر انگیز شخصیت عوام کے زخموں کیلئے مرہم کی حیثیت رکھتی ہے۔ یمن جنگ کا سب سے بڑا حل ڈائیلاگ ہی تھا جس کا وزیراعظم نے اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان اب عوام پاکستان کے بعد یمنی عوام کے زخموں پر بھی مرہم رکھیں گے۔ جس کیلئے اللہ تعالیٰ ان کے مددگار ہونگے۔ اور انشااللہ اس صدی کا سب سے بڑا امن کا ایجنڈا نافذ کریں گے۔