عدالتی فیصلہ پر رد عمل سب کا حق مگر ہم وطنوںکی املاک نذر آتش کرنا اورتشدداپنانا اجتماعی خودکشی ہے , چوہدری سلیم بوڑا
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ پر رد عمل سب کا حق ہے مگر ہم وطنوں کی املاک نذر آتش کرنا اورتشدد اپنانا اجتماعی خودکشی ہے۔
اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم کی شان میں کسی نے گستاخی نہیں کی جو لوگ بضد ہیں کہ گستاخی کیو ں نہیں ہوئی انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔