عوامی حکومت اور انتظامی معاملات میں رکاوٹیں ڈالنے والے سرکاری افسر حلف سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں، شیخ نعمت اللہ
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کی طرف سے عوامی نمائندوں کے فون نہ سننا حماقت ہے ۔ اس طرح عوامی خدمت کے کاموں میں رکاوٹیں ڈآلی جارہی ہیں۔ ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
افسران کااراکین اسمبلی کےفون نہ سننا تو بدتمیزی ہے، اس پرکارروائی ہونی چاہیےلیکن یہ بھی معلوم ہونا چاہیےکہ آخرکون سےکام ہیں جوسرکاری افسرنہیں کررہے۔ جائز کام تو بغیرمداخلت کےبھی ہونے چاہئیں، حکومت ان لوگوں کو بے نقاب کرے جو جائز کاموں کو بغیر حکومتی مداخلت کے انجام نہیں دے رہے۔