عوامی حکومت کا شاندار کارنامہ، کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنا احسن ترین اقدام ہے، نعمت اللہ
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیطرف سے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ شنادار اقدام ہے۔ پچھلی حکومتوں نے متوسط اورملازمت پیشہ طبقہ کیلئے کچھ نہیں کیا عوامی حکومت نے غریب ملازمین کو تحفظ دے کر سب کے دل جیت لئے ہیں ۔