counter easy hit

بریکنگ نیوز: اہم ترین مسلم ملک کے صدارتی محل کے قریب خودکش دھماکا۔۔۔ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی خبر آ گئی

کابل(ویب ڈیسک )کابل میں صدارتی محل کے قریب خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سینکڑوں مظاہرین صدارتی محل کی جانب مارچ کے بعد پشتونستان چوک میں جمع تھے کہ اسی دوران خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکے سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔