counter easy hit

بھارتی ویکسین ناقص،جنوبی افریقہ نے واپس کردی،افغانستان میں بھی نقصان کا اندیشہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) جنوبی افریقہ نے بھارت کی جان سے آفریقہ کو دئیے گئے 10 لاکھ آسٹرا زینیکا آکسفورڈ ویکسین کی ڈوزز کو بھارت واپس لے جانے کا حکم دیا ہے جو فروری کی شروع میں بھارت نے آفریقہ کو دئیے تھے. اکنامک ٹایمز نے بھارتی ویکسین کی بابت رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے افریقہ کو دیئے جانے والا ویکسین خراب ہے جس سے کرونا وائرس کی بچاو میں فائدہ کی بجائے نقصان کا اندیشہ ہے.اکنامک ٹایمز کی رپورٹ کے بعد آفریقہ نے بھارت کی جانب سے دئیے جانے والے 10 لاکھ ڈوزز بھارت کو واپس کردیے.اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کورونا ویکسین ناکارہ ہے، مذکورہ ویکسین نہ صرف ناقص ہے بلکہ ان کی میعاد بھی مختصر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ حکومت نے بھارت کو اس کی ویکسین واپس کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں تیار کردہ ویکسین جنوبی افریقہ کو فروخت کی گئی تھی، غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ نے ویکسین کا مطالعہ کرایا تو وہ ناقص نکلی۔ واضح رہے کہ بھارتی کورونا ویکسین کے غیر معیاری ہونے کا ثبوت اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں کرونا ویکسین ٹرائل میں شرکت کرنے والے بھارتی وزیر صحت انیل وج بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ واضح رہےکہ بھارت نے چند دن قبل یہی آسٹرا زینیکا آکسفورڈ ویکسین کی 5000 ہزار ڈوزز افغانستان کو بھی تحفے کی نام پر دئیے ہیں جس سے افغان عوام کو بڑی نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے
یہاں یہ حقیقت کھل کر عیاں ہوجاتی ہےکہ بھارت محض پراپرٹی اور دکھلاوے کے لیے افغان عوام کی جانوں سے کھیل رہا ہے

SOUTH AFRICA, SENT, BACK, INDIAN, ASTRAZENECA, VACCINE, BECAUSE, OF, DEFICIENT, QUALITY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website