پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی انفارمیشن سیکرٹری آصفہ ہاشمی نے مذہبی جماعتوں کی طرف سے چیف جسٹس اورآرمی چیف کو نشانہ بنانے اور ان کے ایمان پر سوال اٹھانے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے بیٹے کی شادی کی تصاویر کے ذریعے لوگ ان کے ایمان پر لگائی گئی تہمت کا داغ دھو رہے ہیں جو کہ شرمناک ہے۔ انہوں نے تصاویر کے ذریعے ان کے مسلمان ہونے کا ثبوت ملنے پر ہونے والی بحث کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں آرمی چیف اورچیف جسٹس پر سرعام تہمتیں لگا کر لوگ دندناتے پھریں وہاں معاشرے کی اصلاح کیلئے نسلیں لگتی ہیں،
قومی ترقی کے لیے ہر شہری کا صدقِ دل سے محنت کرنا ضروری ہے۔ قوم کے ہر محنت کش نے 70 سال محنت کی لیکن اس کا فائدہ ملک تک پہنچنے سے پہلے چند کرپٹ خاندان اپنی جیبیں بھر گئے۔ اسی لیے آج صرف محنت نہیں’ لوٹنے والوں سے ہماری گزشتہ محنت کا حساب لینا بھی ضروری ہے۔ ہم یہ حساب لیتےرہیں گے!