لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازسینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں اپنے سٹاف کوپنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکے جانے پربرہم ہو گئے اور ان کی سیکیورٹی اسٹاف سے اسمبلی کے داخلی گیٹ پرتلخ کلامی بھی ہوئی ۔حمزہ شہباز نے کہا آپ ہمارے ارکان اسمبلی اورسٹاف کوروک رہے ہیں، کیاسپیکر پنجاب اسمبلی کے کہنے پرہمارے ارکان کوروکاجارہا ہے؟حمزہ شہبازنے سیکیورٹی سٹاف کوڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ پیچھے ہٹیں یہ ہمارے ارکان ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، جس کا اختتام شام 4 بجے ہوگا۔ ان نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔