counter easy hit

اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر وزراءاور پی آئی اے کے عملے کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر پی آئی اے اور صوبائی وزراءکے درمیان پرواز منسوخ ہونے پر گرم بحث کے بعد ہاتھا پائی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی گلگت کےلیے پروازمنسوخ کی گئی تو مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔گلگت میں موسم صاف ہونے کے باوجود فلائٹ منسوخ کی گئی، احتجاج کرنے پر پی آئی اے کے عملے اور صوبائی وزرا کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔صوبائی ترجمان گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی وزرا اورمسافروں سے ہتک آمیز رویہ برداشت نہیں کریں گے، وفاقی حکومت معاملے کا فوری نوٹس لے۔پی آئی اے کی پرواز میں وزیراعلیٰ سندھ بھی موقع پر موجود تھے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔