کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی41500اور41600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں48ارب44 کروڑ روپے سے زائداضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت20.93فیصدکم اور47.70فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایسای100انڈیکس41804پوائنٹس کی بلندسطح پربھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث چھوٹے سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس232.12پوائنٹس اضافے سی41660.75 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا،جن میں سی173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں48ارب44کروڑ65لاکھ96ہزار726روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر82کھرب35 ارب32 کروڑ37لاکھ59زار277روپے ہوگئی ۔جمعہ کومجموعی طور پر20کروڑ15لاکھ40ہزار690شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت5کروڑ33لاکھ65ہزار90 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت114.98روپے اضافے سی2524.99روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت49.75روپے اضافے سی8999.75روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی شفاء انٹرنیشنل اسپتال کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت11.90روپے کمی سی226.12روپے اوراٹک ریفائنری کے حصص کی قیمت11.14روپے کمی سی211.75روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کولوٹے کیمیکلزکی سرگرمیاں1کروڑ93لاکھ7ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت4پیسے کمی سی19.95روپے اورپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں1کروڑ36لاکھ83ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے کمی سی12.75روپے ہو گئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس151.99پوائنٹس اضافی سی19959.29پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس420.61 پوائنٹس اضافی سی71304.43پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس174.85پوائنٹس اضافی سی30019.95پوائنٹس پر بند ہوا ۔