اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی 100 روز میں کیا کارکردگی رہی، وزیراعظم نے حقائق عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی۔ عمران خان قوم کو منصوبوں سے متعلق آگاہ کریں گے اور عملدرآمد کیلئے تیار کی گئی حکمت عملی کا اعلان بھی کریں گے۔تحریک انصاف حکومت نے پہلے 100 دنوں میں کون سے اہداف حاصل کر لئے، منصوبہ سازی کا عمل کہا ں تک پہنچا، عوام کو کیا ریلیف ملا، وزیراعظم 100 روزہ پلان کی کارکردگی کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی تاہم لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بھی تقاریب کی تجویز ہے۔وزیراعظم عمران خان منصوبوں سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کریں گے، مختلف وزارتوں کے اہداف اور اعداد و شمار جاری کئے جائیں گے، اس حوالے سے پنجاب نے صوبے کے ذمہ اپنے اہداف کو حتمی شکل دے دی ہے اور صوبائی وزرا نے منصوبوں سے متعلق منظوری بھی حاصل کر لی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کابینہ کے اہم وزراءکے ساتھ متحدہ عرب امارات کے اہم دورے پر موجود ہیں جہاں انہیں پاکستان کے لیے امدادی پیکج ملنے کا امکان ہے ۔اس حوالے سے معروف تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ ارب امارات پاکستان کو تین بلین ڈالر دے گا جبکہ تین بلین ڈالر کا تیل ڈیبٹ پےمنٹ پر ملنے کا بھی امکان ہے یا آٹھ سو ملین ڈالر بھی مل سکتے ہیں ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام ”تھنک ٹینک “میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ سول ملٹری حکام ایک پیج پر ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے ،اس سے الجھنے پیدا نہیں ہونگی ،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کوئی رسک نہیں لینا چاہتی