لاہور (ویب ڈیسک ) یاسر شاہ کی شاندار بائولنگ کے باعث پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح حاصل کرچکا ہے جس کے باعث لیگ سپنر کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں ٹیسٹ کرکٹر عمران خان نے بھی یاسر شاہ کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ انہوں نے لکھا: واہ، واہ واہ، یہ دیکھو ہم نے پھر کر دکھایا۔ ایک ہی دن میں 10 وکٹیں لینے کے بعد ایک ہی میچ میں 14 وکٹیں۔ ریکارڈز بنتے ہی یاسر شاہ جیسے شاندار کرکٹرز کے توڑنے کے لیے ہیں۔ بھائی مجھے آپ پر فخر ہے، اپناشاندار کام جاری رکھو۔
خیال رہے کہ یہ پیغام موجودہ کرکٹر عمران خان جنہیں عمران خان جونیئر بھی کہا جاسکتا ہے کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تاحال دبئی ٹیسٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا۔