وزیر اعظم پاکستان کا کرتارپورہ بارڈر تقریب میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کرنا لائق تحسین اور تمام سیاسی جماعتوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے، شاہدہ امجد وڑائچ
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی مرکزی راہنما شاہدہ امجد وڑائچ نے کرتارپورہ بارڈر تقریب میں وزیراعظم پاکستان کی تقریر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور بارڈر کھولنے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کا زکر کرنا نہیں بھولے کشمیری بھائیوں کو اس موقع پر بھی نہ بھولنے پر وزیراعظم صاحب خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
اس سے پہلے ہمارے حکمرانوں نے ایسی کوئی مثال قائم نہیں کی بلکہ ہمیشہ دوستی کی پینگیں بڑھاتے ہوئے حریت کانفرنس کے راہنمائوں اورکشمیری بھائیوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا جس پر پاکستان اور کشمیری عوام اعتراض کرتے آئے ہیں مگر پہلی مرتبہ عوام پاکستان اورکشمیری بھائیوں کے حقوق کیلئے مشترکہ فورم پر بھرپور آواز اٹھائی گئی جو انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ تمام سیاسی لیڈروں کو وزیراعظم کے اس اقدام کی پیروی کرتے رہنا چاہیے۔