لاہور(ویب ڈیسک) دنیا نے اتنی ترقی تو کرلی ہے مگر آج بھی کئی ایسے ممالک ہیں جہاں کسی نہ کسی طرح جہالت کا عنصر باقی ہے۔ آج ہم آپ کو ان ممالک کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جہاں خواتین اور ان کی عزت کسی بھی صورت محفوظ نہیں ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ترکی دنیا کا وہ ملک ہے جہاں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ ترکی میں سیاح خواتین کومسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔ آئی ڈبلیو ٹی سی کے سروے کی معلومات کے مطابق ترکی کا ماحول کسی بھی خاتون کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔۔۔۔ دی رشین فیڈریشنروس بھی اس لسٹ میں شامل ہے جہاں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں یہاں کرائم ریٹ بہت زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی اور تشدد کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔ یہ خواتین کے لئے خاصا غیر محفوظ ہے۔ یہاں پروفیشنل خواتین بھی صرف گھر گرہستی میں ہی محصور زندگی گزارتی ہیں۔۔۔ مصر میں سال 2017 کے دوران دہشتگردی، ریپ، اغواء اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اسے بھی خواتین کے لئے غیر محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔۔۔۔ بھارت میں زیادتی، دہشتگردی اور چائلڈ ایبیوس کے واقعات اکثر سننے کو ملتے رہتے ہیں۔ یہاں بھی خواتین کے غیر محفوظ ہیں ۔۔۔میکسیکو کے لیگل سسٹم میں عورتوں کے اوپر ہونے والے گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کا کوئی خاص قانون نہیں ہے۔ یہاں بہت کم تعداد میں خواتین اپنے ساتھ ہوئی زیادتیوں کے خلاف کھڑی ہوتی ہیں اس وجہ سے یہ ملک بھی خواتین کیلئے بالکل بھی محفوظ نہیں۔۔۔۔ سعودی عرب کو اس فہرست میں اسلئے شامل کیا گیا ہے کیونکہ یہاں ہر سال لاکھوں خواتین بھی حج کیلئے جاتی ہیں اور کئی خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ حیران کن طور پر وہاں دہشتگردی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب بھی خواتین کے لئے غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے۔۔۔۔کولمبیاحالیہ سروے میں کولمبیا کو بھی کئی معاملات میں خواتین کے لئے غیر محفوظ پایا گیا ہے۔ یہاں تیزاب گردی کے واقعات اکثر و بیشتر سامنے آتے رہتے ہیں۔برازیلایک رپورٹ کی معلومات کے مطابق برازیل میں ہر 15 سیکنڈ میں خواتین کو حوس کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔۔۔۔افغانستان افغانی خواتین میں 87 فیصد خواتین ایسی ہیں جو بالکل بھی پڑھی لکھی نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کی خواتین اور بھی ایسی بہت سی پابندیاں عائد ہیں جن کی وجہ سے یہ ملک بھی خواتین پر کے لئے خاصا غیر محفوظ ہے۔۔۔۔ صومالیہ ایک افریقی ملک ہے۔یہاں قانون پر عمل درآمد کرانا انتہائی مشکل کام ہے یہاں کی خواتین 4 سے لے کر 11 سال کی عمر میں بہت سے مسائل کا سامنا کرتی ہیں اس وجہ سے یہ ملک بھی کسی صورت خواتین کے لئے محفوظ نہیں۔۔۔۔ پاکستان میں بھی دیہی علاقوں میں ابھی تک خواتین کی عزت اس طرح محفوظ نہیں جس طرح ہونی چاہیئے۔ پاکستانی خواتین کو بھی تیزاب گردی، مشقت اور چائلڈ میرجز جیسی مشکلات کا سامنا ہے یہاں غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔