لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے سوا کسی بھی اپوزیشن رکن کو چیئرمین پی اے سی لگانے کا عندیہ دے دیا،، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو مزید مضبوط بنائیں گے اور اجلاسوں میں پہلے سے زیادہ شرکت کریں گے،،
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، وزیر دفاع، وزیر پارلیمانی امور سمیت دیگر شریک ہوئے،، اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ایک بار پھر اپوزیشن سے مذاکرت کرے گی اوراپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) اور دیگر قائمہ کمیٹیوں پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی،، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) اپوزیشن سے لینے کا عندیہ دیا ہے، تاہم شہباز شریف اور خواجہ آصف کے علاوہ کسی اور نام کو قبول کیا جائے گا، اس سلسلے میں اپوزیشن سے فوری مذاکرات کئے جائیں گے،، وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پارلیمان کے اجلاسوں میں پہلے سے زیادہ شرکت کریں گے،،