وزیراعظم نے سو دن کی کارکردگی کا جائزہ پیش کردیا اور حتمی طور پر نئے فیصلوں کا اعلان بھی کیا، اس سے پہلے ایسی مثال کسی نے نہیں پیش کی، اقبال طاہر
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما اقبال طاہر نے وزیراعظم کی طرف سے 100 روزہ کارکردگی جائزہ لینے اور وزرا کی کارکردگی کی بنیاد پر بولڈ فیصلے لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات کروانے کا نہیں سوچا۔انہوں نے واضح کہا کہ قبل ازوقت انتخابات ہوئے توپی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کون سے وزراء تبدیل ہوں گے یہ نہائت اہم بات ہے مگر کاش اس سے قبل خراب کارکردگی پر گزشتہ حکومتوں نے ایسے فیصلے لیے ہوتے تو آج پاکستان ان نازک حالات سے نہ گزر رہا ہوتا۔