لاہور (ویب ڈیسک ) معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ میں نے عثمان بزدار سے پوچھنا ہے کہ آخر انہوں نے وزیراعظم کو کیا گھول کر پلایا ہے اور ان پر ایسا کیا جادو ٹونا کیا ہے وہ کپتان جس کے پیچھے دنیا رل رہی ہے وہ عثمان بزدار کے پیچھے ہے۔ اللہ عثمان بزدار کو خوش رکھے لیکن ان کو وقت ملے تو وہ مجھے ضرور بتائیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ عمران خان عثمان بزدار کی اتنی حمایت کرتے ہیں۔واضح رہے عثمان بزدار کے بارے میں پہلے صحافیوں کی رائے اچھی نہیں تھی اور سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ ایک نا تجربہ کار شخص اتنا بڑا صوبہ سنبھالنے کا اہل نہیں ہے ۔کئی صحافیوں کی جانب سے عثمان بزدار پر تنقید کی جاتی ہے۔معروف صحافی کامران شاہد نے کہا تھا کہ ہےعمران خان نے جتنی تعریفوں کے پل عثمان بزدار کے باندھے اتنے آج تک کسی کے نہیں باندھے، جو عمران خان نے فرمایا اسے سن کر آنکھیں اور عقل دنگ رہ گئیں۔مجھے نہیں یاد پڑتا کہ عمران خان نے اتنی تعریفیں کبھی شاہ محمود قریشی یا کسی اور بڑے پارٹی لیڈر کی کیں ہوں۔ لیکن عمران خان جیسے شخص نے جب عثمان بزدار کی قائدانہ صلاحیتوں سے متعلق سب کو بتایا تو ہر کسی کی آنکھ میں آنسو آ گئے،کامران شاہد کا کہنا تھا کہ جب سپریم کورٹ نے ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس میں عثمان بزدار کو بلایا تو اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب پسینے سے شرابور ہو کرعدالت سے باہر آئے۔عمران خان نے کہا تھا کہ عثمان بزدار ٹیم لیڈر ہیں لیکن اب تک پنجاب میں جتنے بھی فیصلے ہوئے وہ عثمان بزدار کے علاوہ سب نے کیے۔