کابل( انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نے افغانستان میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقا ت کی، افغان امن کوششوں کے حوالے سے بریف کیا، افغانستان کے بعد زلمے خلیل زاد اب روس روانہ ہوگئے ہیں،، امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمےخلیل زاد نے افغان صدارتی محل میں صدراشرف غنی سےملاقات کی، ملاقات میں افغان سی ای اوعبداللہ عبداللہ بھی شریک تھے،، افغان حکام سےملاقات میں زلمےخلیل زادنےافغان امن کوششوں کے حوالے سے گفتگو کی،افغان صدرکا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں امن یقینی بنانے کے لئے کوششوں میں سنجیدہ ہیں،، زلمےخلیل زاد پاکستان ،افغانستان ،روس کےدورے کےبعد ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیئم، یو اے ای اور قطر کا بھی دورہ کرینگے،، واضح رہے کہ زلمےخلیل زادکاافغان امن کےسلسلےمیں کثیرالملکی دورہ20دسمبرتک جاری رہے گا۔