نواز شریف اور شہباز شریف دور میں ہمیشہ سرکاری ریکارڈوں کو آگ لگتی تھی اب عمران خان اور بزدار کی حکومت میں لُٹیروں اور کرپٹ سیاستدانوں کو آگ لگ رہی ہے ، راجہ محمد عجائب
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما راجہ محمد عجائب نے کہا ہے کہ سب سے بری تبدیلی یہ ہے کہ پہلے کرپشن کر کے سرکاری ریکارڈوں کو جلایا جاتا تھا آج کل نیب اور جیلوں میں لٹیرے اور کرپٹ سیاستدان گل سڑ رہے ہیں۔
اس سے بڑی اورتبدیلی کیا ہوگی کہ پہلی دفعہ ملک میں حکومت اور اپوزیشن کا یکساں احتساب ہورہا ہے۔ حکومتی وزرائ بھی مستعفی ہورہے ہیں جبکہ اپوزیشن بھی اپنے کیے کا حساب دے رہے ہے. ملک کو تنکا تنکا کر کے جوڑا جارہا ہے تاکہ پاکستانی دنیا کے سامنے ایک مضبوط قوم کے طور پر کھڑے ہوسکیں۔