counter easy hit

بلوچی طلبا سے وزیراعظم کا خطاب ، 1947 میں قائد اعظم کے خطاب کے بعد اہم ترین خطاب تھا،  نعمت اللہ

بلوچی طلبا سے وزیراعظم کا خطاب ، 1947 میں قائد اعظم کے خطاب کے بعد اہم ترین خطاب تھا،  نعمت اللہ

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے چیئرمین شیخ نعمت اللہ نے کوئٹہ میں طلبا سے وزیراعظم کے خطاب کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح وزیراعظم نے ملک قوم سلطنت کے ماضی حال مستقل پر روشنی ڈالی اور قائد اعظمؒ وعلامہ اقبال ؒ کے افکار پر روشنی ڈالی  اس نے قائد اعظم ؒ کی یاد تازہ کردی۔ ایسا بہترین خطاب جس نے سب کے دل موہ لیے ایسا خطاب سچا لیڈر ہی کرسکتا ہے ۔

بدقسمتی سے اس سے پہلے ہمیں جو بھی ملے سب موقع پرست اور اپنے کاروباروی ایجنڈوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے ملے جنہوں نے ملک کا اہم ترین سرمایہ کھا لیا اور بیرون ممالک میں جا کر سب کچھ اگل دیا۔ آج بھی یورپی ممالک میں پاکستان کا چرایا ہوا پیسہ ان لوگوں پر استعمال ہورہا ہے جبکہ پاکستانی سٹیٹ بنک میں سرمایے اور زرمبادلہ کی کمی ہوچکی ہے ان تمام حالات کے ذمہ دار موقع پرست سیاستدان ہیں ان سب کو بیہانک انجام کا سامنا ہوگا اور وقت نے ان کا احتساب کر کے قوم کو ایک اچھے لیڈر کے حوالے کیا ہے انشااللہ قائداعظم ؒ اور علامہ محمد اقبال ؒ کے افکار پر چل کر وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان دنیا کے بہترین وزیراعظم ثابت ہونگے۔

NAIMATULLAH, SHEIKH, CHAIRMAN, PTI, FRANCE