جنیوا، عالمی تجارتی کانفرنس جو کہ یورپی یونین اور آئی پی یو کی طرف سے منعقد کی گئی، سینیٹر مشاہد اللہ کے ہمراہ مسلم لیگ ن یورپ کے مرکزی راہنمائوں شوکت علی شاہ اور شمروز الہی گھمن کی شرکت اور ملاقات
جنیوا(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے مرکزی راہنما شوکت علی شاہ اور شمروزالہی گھمن کی پاکستان سے آئے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سینیٹر مشاہد اللہ سے ملاقات۔ سینیٹر مشاہد اللہ وہاں آئی پی یو اور یورپی یونین کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اہم کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔
لیگی راہنمائوں شوکت علی شاہ اور شمروز الہی گھمن نے سینیٹر مشاہد اللہ کے ساتھ طویل وقت گزارہ اور ان کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر سے بھی ملاقات کی۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے شوکت علی شاہ اور شمروز الہی گھمن کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ دونوں پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم ترین نمائندے ہیں جو پاکستان اور یورپ میں انتہائی متحرک راہنما ہیں ۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے اپنے حلقوں میں بھی بہت کام کیا ہے ۔
مسلم لیگ ن یورپ کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوکت علی شاہ اور شمروز الہی گھمن سمیت تمام لیگی راہنما انتہائی مضطرب اور متحرک ترین رہتے ہیں ۔ یورپ میں موجود لیگی کارکنان اور راہنما جو پاکستان کیلئے سوچتے اور پاکستان کیلئے محنت کرتے ہیں بہت اہم ہیں ان کی کاوشیں مسلم لیگ کیلئے بہت اہم ہیں
ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بہترین حکومت کی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے پنجاب ووفاق میں انتہائی زیادہ تیز رفتار ترقی کی مثال قائم کی۔ سندھ اور کے پی کے میں تاریخ کی بد ترین حکومتوں کے باوجود ان کو دو تہائی اکثریت دے دی گئی۔ جبکہ مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے۔
عمران خان ایک کٹھ پتلی اور پپٹ وزیراعظم کی حیثیت سے دیکھے جارہے ہیں ایسے لوگوں کو سیریس نہیں لیا جاتا۔ یہ پارٹی انتہائی زیادہ سطحی ثابت ہوئی ہے سو دن میں عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔ تجاوزات کے نام پر 1952 سے آباد لوگوں کو بے گھر کیا گیا۔ 100 سال ، 99 سال سے لی گئی لیز کو تباہ و برباد کیا گیا۔ پاکستان کے تمام کرپٹ لوگ پی ٹی آئی میں موجود ہیں۔
ان کے لوگوں کے اکائونٹ پکڑے جاچکے ہیں دونوں بہنوں کے پاس اربوں کے اکائونٹ ہیں ، پرویز خٹک، علیم خان کے خلاف ریفرنس ہیں بے شمار لوگوں کیخلاف انکوائریاں چل رہی ہیں مگر ان پر انتہائی جانبداری کرتے ہوئے ہاتھ نہیں ڈالا جارہا۔
میاں محمد نواز شریف نے مختصر عرصے میں 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منگوائی۔ 12ہزار میگاواٹ بجلی بنائی گئی۔ یونیورسٹیاں کالج بنوائے گئے اور جہاں ایک پیسے کا کام نہیں ہوا وہاں پی ٹی آئی کو دو تہائی نمائندگی دے دی گئی۔ عوام اب سمجھ چکے ہیں اور پچھتا رہے ہیں کہ کن لوگوں کو اقتدار دے دیا گیا۔
میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈال کر یک طرفہ انتخابات کروائے گئے۔ لاکھوں لوگوں کو تجاوزات کے نام پر گھر گرا کر پریشان کیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی اور پاکستانی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اور مریم نواز اور شہباز شریف صاحب اور میاں نواز شریف صاحب اور اوورسیز پاکستانیوں کی محنت رنگ لائے گی اور ان سب کی محنت مل کر سیلاب کی صورت اختیار کریگی اور اس سیلاب کے سامنے کوئی نہیں ٹھرے گا۔
Senator Mushahid Ullaha Khan’s message for PML-N voters/supporters and overseas Pakistanis during his visit to Switzerland Geneva
Publiée par Shamroz Elhi Ghmman Ghumman sur Samedi 8 décembre 2018
With dear brother Senator Mushahid Ullaha Khan sab SWITZERLAND Montreux
Publiée par Shamroz Elhi Ghmman Ghumman sur Vendredi 7 décembre 2018