اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے 18 ستمبر سے 20 نومبر تک غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں،، اور وزیراعظم کے دوروں کے اخراجات کروڑوں میں ہوئے ہیں،، جسے ناقدین اب تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 6 دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد اخراجات آئے،، سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر 30 لاکھ 99 ہزار سے زائد اخراجات آئے،، وزارت خارجہ کے مطابق ابوظہبی کے دورے پر 4 لاکھ 33 ہزار کے اخراجات آئے۔ اس کے بعد ریاض کے دوسرے دو روزہ دورے پر 8 لاکھ 70 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔ چین کے 5 روزہ دورے پر سب سے زیادہ 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کے اخراجات آئے،، اخراجات کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ 18 نومبر کو ابوظہبی کے دوسرے دورے پر 39 لاکھ 90 ہزار کے اخراجات آئے جبکہ ملائیشیا کے دورے پر 75 لاکھ 43 لاکھ خرچ ہوئے،، ناقدین اور اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ حکومت بھی غیر ملکی دوروں پر پیسہ لگا رہی ہے ،، یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا یہ منشور ہے کہ سرکاری خزانے میں جتنی بھی بچت ممکن ہوسکے اتنی کی جائے،، لیکن وزیراعظم کے کروڑوں کے کرچے نے مخالفین کو باتیں بنانے کا موقع دے دیا ہے ،،