اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادہ پیشے کے لحاظ سے ایک بیرسٹر ہیں اور انہوں نے صرف اس لیے پاکستان میں پریکٹس نہیں کی کہ کہیں یہ نہ سمجھا جائے کہ انہیں ان کے والد کی وجہ سے سب کچھ مل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے پیشے کے لحاظ سے بیرسٹر ہیں اور انہوں نے بیرون ملک سے تعلیم مکمل کر رکھی تھی، لیکن انہوں نے پاکستان میں پریکٹس صرف اس لیے نہیں کہ کہیں یہ نہ سمجھا جائے کہ انکو انکے والد کی وجہ سے پروٹوکول دیا جارہا ہے، وہ اپنے والد کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کر ہے ہیں اور اس کے بعد اپنا خطرناک سفر جاری رکھیں گے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جن جن کے مالی مفادات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے وہ کہیں نہ کہیں اکٹھے ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نام نہیں لےسکتا مگر پاکستان میں ایک بہت بڑی شخصیت کے قتل کی منصوبہ بندی پکڑی گئی ہے ، ایک صاحب دوسرے صاحب سے کہہ رہے تھے کہ یہ موقع مجھے دیا جائے،