اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈیوٹی کے دوران نیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی ہے،، اوراس پر عمل کرنا اب سب کیلئے ضروری ہوگا،،نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئر مین نیب نے یہ حکم بھی جاری کیا کہ گریڈ 18 تک کے آفیسرز کےلئے دوران ڈیوٹی یونیفارم پہننا لازمی ہوگا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق نیب افسروں کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیومٹرک نظام پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صرف سرکاری کام کے سلسلے میں ہی ملاقات ہو سکے گی اعلیٰ سیاسی شخصیت سے میل ملاقاتوں پر چیئرمین نیب نے افسروں پر پہلے سے پابندی عائد کر رکھی ہے،،