counter easy hit

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کرپشن کی سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے سسٹم کوکچلنا چاہتے ہیں، جمہوریت جمہوریت کرنے والے اس کیخلاف صف آرا ہوگئے، چوہدری افضال ڈھل

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کرپشن کی سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے سسٹم کوکچلنا چاہتے ہیں، جمہوریت جمہوریت کرنے والے اس کیخلاف صف آرا ہوگئے، چوہدری افضال ڈھل

پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر نائب صدر چوہدری افضال ڈھل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں‘ یہ لوگ کرپشن کے تحفظ کیلئے جو سمجھوتہ ایکسپریس بناتے ہیں وہ سسٹم کو کچلنے کی طرف جارہی ہے۔ پارلیمنٹ  عوامی ایشوز پر بات کرنے کیلئے ہوتی ہے اورعدالتیں مقدمات کا سامنا کرنے اور دلائل دینے کیلئے یہ لوگ اپنے مقدمے پارلیمان میں لڑتے جبکہ سائیڈ ایشوز عدالتوں میں جاکر اٹھاتے ہیں۔انہیں چاہیے کہ سسٹم پر حملہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی۔ احتساب اور گڈ گورننس ساتھ ساتھ آگے بڑھیں گے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ اب تو بلاول بھٹو زرداری کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے۔ یہ دونوں جماعتیں کرپشن کی سمجھوتہ ایکسپریس ہیں۔ پارلیمنٹ میں عوامی ایشوز پر بات کریں اور مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کریں۔ سسٹم پر حملہ نہ کریں۔

CH. AFZAL DHAL, SENIOR, VICE, CHAIRMAN, PTI, FRANCE