شوکت بسرا کا سلیکٹ وزیراعظم سے ملنا الیکشن سے قبل کی سازش آخر کار بے نقاب ہوگئی، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ شوکت بسرا اور دوسرے سابق پیپلز پارٹی راہنمائوں کے جمہوریت مخالف قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ آج بے نقاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ آخر کار مرد حر جناب شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا ایک اور فیصلہ بالکل صحیح ثابت ہوا۔
انتخابات سے قبل جمہوریت کے خلاف سازش کا حصہ بننے والے سابق راہنمائوں نے اپنے کردار اور اپنے مضبوط کیریئر کا سودا کیا۔ سلیکٹ وزیراعظم اور ان کی کابینہ ان کو کبھی وہ عزت نہیں دے سکتی جو انہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی۔
موقع پرستوں کے جانے سے جمہوری پارٹیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایسے لوگوں کے لاڈلا پارٹی میں جانے سے جمہوریت محفوظ ہوگئی۔