counter easy hit

چیمپئن اچانک زیرو کیسے بن گئے ؟ ہاکی میں پاکستان کے زوال کا ذمہ داردراصل کون ہے ؟ کھیل کے میدان سے اہم ترین خبر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں انتہائی ناقص پرفارمنس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے،، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن ورلڈکپ میں شکست اور ہاکی کھیل کے زوال کی تحقیقات کرے گا،،


نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق اولمپین رشید جونیئر کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، چار رکنی کمیشن کے دیگر ارکان میں منظور الحسن سینئر، شاہد علی خان اور ماجد بشیر شامل ہیں،،ماجد بشیر انکوائری کمیشن کے لیگل ایڈوائزر اور سیکریٹری بھی ہوں گے،،کمیشن تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات پندرہ روز میں مکمل کرے گا،، جس کے بعد اس چیز کا پتہ چلایا جائے گا کہ قومی کھیل مین زوال کیوں آیا اور اسے کیسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے ؟