اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار افریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پانی کی سطح 30فٹ نیچے چلی گئی ہے ۔ زیر زمین پانی کو پمپوں کے ذریعے نکالنے کی وجہ سے پانی کی سطح دن بدن نیچے جا رہی ہے ،، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار افریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پانی کی سطح 30فٹ نیچے چلی گئی ہے ۔ زیر زمین پانی کو پمپوں کے ذریعے نکالنے کی وجہ سے پانی کی سطح دن بدن نیچے جا رہی ہے ،، انھوں نے کہا کہ زیر زمین پانی کی سطح کو ریچارج کے حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ بدھ کو سینیٹ میں وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تحریری جواب میں کہا کہ سال 2013میں 6فٹ سال 2014میں 10فٹ اور سال 2015میں 16فٹ سال 2016میں 23فٹ اور سال 2017میں 10فٹ تک پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے جسکی بڑی وجہ پانی کی کمی پورا کرنے کے لیے زیر زمین پانی کا استعمال ہے جس کے لیے ٹیوب ویلوں کو لگایا گیا ہے ۔ پانچ سال میں زیر زمین پانی کو دوبارہ ریچارج کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کا بھی ابھی تک اس حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ زیر زمین پانی کی ریچارجنگ کی جائے،، انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہامری حکومت ریچارنگ کا منصوبہ بنانے کیلئے پر عزم ہے ،، جس کی طرف سب کو توجہ کرنا ہوگی،