لاہور (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک اور دو ہزار ریال کی لازمی شرط نے ٹریول ٹریڈ کے کاروبار کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔دوسرا عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار سعودی ریال پابندی برقرار ، سوشل میڈیا پر وائرل خبر افواہ نکلی،
ٹریول ٹریڈ سے وابستہ افراد کی خوشیاں پوری نہ ہو سکی۔ دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک اور دو ہزار ریال کی لازمی شرط نے ٹریول ٹریڈ کے کاروبار کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ ٹریول ٹریڈ کے کاروبار سے وابستہ 90فیصد عمرہ کاروبار اور60فیصد ایئر لائنز اور70فیصد ہوٹلنگ کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔ دو ہزار ریال کی لازمی شرت کی وجہ سے عمرہ کمپنیوں سمیت چھوٹی سطح پر کام کرنے والوں کا بھی دیوالیہ نکل گیا ہے۔ دفاتر کے اخراجات اور ملازموں کو تنخواہ ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ٹریول ٹریڈ کی بڑی کمپنیوں نے اپنےملازمین کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ 17دسمبر کو سعودی عمرہ سسٹم اپ گریڈ ہونے کی وجہ سے دوسری دفعہ عمرہ ویزہ لگانے والے بعض پاسپورٹ پر فیڈنگ کے دوران دو ہزار ریال نہیں لگا۔ جسے ہی یہ خبر وائرل ہوہی تو ٹریول ایجنٹس میں خوشی لہر دوڈ گہی۔ ابھی ٹریول ایجنٹ خوشیاں منا رہے تھے کے سسٹم اپ ڈیٹ ہو گیا ہےـ سسٹم پر دوبارہ دو ہزار ریال شو ہونا شروع ہو گئے۔ جس سے دوبارہ ٹریول ایجنٹس میں مایوسی چھا گئی ہے۔ پہلے دسمبر کی چھٹیوں میں ٹکٹ اور ہوٹل ملنا ناممکن ہوتا تھا لیکن اب یہ سب چیزیں پرموشن ریٹ پر دستیاب ہونگی۔