counter easy hit

تجاوزات اور چوربازاری جیسے گھنائونے جرائم کیخلاف بلاتفریق آپریشن عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لارہا ہے، نعمت اللہ

تجاوزات اور چوربازاری جیسے گھنائونے جرائم کیخلاف بلاتفریق آپریشن عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لارہا ہے، نعمت اللہ
پیرس(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین شیخ نعمت اللہ نے حکومتی اصلاحات پر تنقید کا موثر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے کرپشن کا خاتمہ کرکے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات ، چوربازاری، ملاوٹ جیسے گھنائونے جرائم اب عادت بن چکی تھی ان کے خلاف بلا تفریق آپریشن سے زندگی میں کچھ مشکلات ضرور آئیں گی مگر یہ بری عادتیں ایک دفعہ چلی گئیں تو معاشرہ ترقی کی جانب گامزہ ہونگا اور عوام میں ترقی و خوشحالی آجائیگی۔ وہ دن دور نہیں جب عوام الناس ان آپریشنز پر فخر کیا کریں گے اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کریں گے کہ انہوں نے عوام میں ان گھائونے جرائم رواج پانے سے روکے اور ان کیخلاف موثر ترین آپریشن کیا۔
Naimat Ullah, VICE, CHAIRMAN, PTI, FRANCE