نیب حراست میں پروفیسر کی موت قومی المیہ ہے، سرمایہ دار وزیر آزاد گھوم رہے جبکہ قوم کے استاد کی لاش ہتھکڑی میں ہے، خان یوسف
پیرس (نمائندہ خصوصی ، مانیٹرنگ رپورٹ)مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید کی زیرحراست موت کو قوم المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا استاد جس پر جرم ثابت بھی نہیں ہوا اس کی ہتھکڑیوں میں لاش قومی حمیت و غیرت کے منہ پر تمانچہ ہے۔ نیب کیس پرویز الہی پر بھی ہے ۔ علیم خان پر بھی ہے۔ پرویز خٹک پر بھی ہے۔ زلفی بخاری پر بھی ہے۔ اپوزیشن میں جس کا کیس نیب میں ہے وہ سب گرفتار ہیں۔ آپ مان لیں اس کو احتساب ہم تو انتقام ہی کہیں گے۔ اکراس دا بورڈ ۔
نیب کےزیرتفتیش سرگودھایونیورسٹی کیس میں کیمپ جیل لاہورمیں قیدپروفیسرجاویدانتقال کرگئے۔ ایک المیہ تو یہ ہےکہ دل کادورہ پڑنےپرہتھکڑیوں میں ہسپتال لائے گئے پروفیسر کی ہتھکڑیاں مرنےکےبعدبھی نہ کھولی گئیں۔ دوسراالمیہ یہ ہےکہ ابھی الزام تھا۔ جرم ثابت نہ ہوا تھا۔یہ آدمی قید میں مرگیانیب کا ملزم جس کے خلاف نہ کوئی ریفرنس بنا نہ کرپشن کا ثبوت ملا گرفتاری کی حالت میں ہتھکڑی پہنے فوت ہو گیا۔ یہ ہے احتساب کا گھناؤنا کھیل۔ کوئی نیب سے جواب طلبی کرنے والا ہے؟؟؟؟