حکومت نے نااہلی، بے انصافی اور اقربا پروری کی حد کردی، حکومتی وزرائ آزاد جبکہ اپوزیشن کو گرفتاری کی خبریں سنائی جارہی ہیں، کفایت نقوی
پیرس(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر کفایت حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت نے نااہلی، بے انصافی اور اقربا پروری کی حد کردی، حکومتی وزرائ آزاد جبکہ اپوزیشن کو گرفتاری کی خبریں سنائی جارہی ہیں اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں سے حکومت کے مسائل میں اضافہ ہوگا، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف پرانے مقدمات بار بار دہرانا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں اس طرح کے اقدامات سے حکومت کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد ہو سکتا ہے۔