پشاور (ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی خیبرپختونخو اور ہوم سیکریٹری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،، یہ وارنٹ گرفتاری پشاور کے پرائمری سکول ٹیچر فخر عالم کی درخواست پر سماعت کے دوران جاری کئے گئے،، آئی جی کو عدالتی احکامات نہ ماننے کے الزام میں گرفتار کرنے کا کہا گیا ہے ،، پشاورہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی خیبرپختونخو اور ہوم سیکریٹری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،، یہ وارنٹ گرفتاری پشاور کے پرائمری سکول ٹیچر فخر عالم کی درخواست پر سماعت کے دوران جاری کئے گئے،،سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا کہ اسے شیڈول فور میں شامل کیا گیا تھا، جس پر ہائیکورٹ نے ان کی تنخواہ فوری جاری کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر عدالت عالیہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود اور ہوم سیکریٹری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، دونوں کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے،،