سیالکوٹ (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں امریکہ میں ہوں، اپنی بیٹیوں سے ملنے آیا ہوں، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، میں جلد وطن واپس آرہا ہوں۔ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خارجہ خواجہ آصف نے نیب مقدمات کی وجہ سے بیرون ملک فرار ہونے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں امریکہ میں ہوں، اپنی بیٹیوں سے ملنے آیا ہوں۔ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میں جلد وطن واپس آرہا ہوں۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے خواجہ آصف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاع ہے لیکن دنیا میں ہر جگہ ان کا پیچھا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خواجہ آصف کا خاندان سمیت ملک سے فرار ہونا سوالیہ نشان ہے مگر لوٹ مار کر حساب لینے کیلئے انہیں واپس لائیں گے۔دوسری جانبنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں امریکا میں اپنی بیٹیوں سے ملنے آیا ہوں اور جلد وطن واپس آرہا ہوں۔ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نیب مقدمات کی وجہ سے بیرون ملک فرار ہونے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔