لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہےکہ جن اصولوں کے تحت قیام پاکستان کا عمل مکمل ہوا اگر انہیں اصولوں کو پامال کر دیا گیا تو قوم عدم استحکام کا شکار ہوجائے گی، قائد اعظم کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ پاکستانجمہوری اور ترقی پسند ریاست ہو۔ تفصیلات کے مطابق یوم قائد اعظم کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے پیپلز پارٹیی کے شریک چیئرمین اور سابق صد آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے اصول ریاست میں آئین اور قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے لیے برابر حقوق تھے ؛لیکن ایسا نہیں ہو سکا ، ہمیں اس وقت یہ دیکھنا ہوگا کہ ریاست اس وقت کس سمت جا رہی ہے، ضرورت ہے کہ خود سے پوچھا جائے کہ کہ کونسی غلطیاں درست کرنی ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جن اصولوں پر قائم کیا گیا ہے پیپلز پارٹی انکی حفاظترے گی ، اور انتہاء پسندی سمیت ایسے تمام عناصر کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی جو ریاست کے خلاف جاتے ہوں، جن اصولوں کے تحت قیام پاکستان کا عمل مکمل ہوا اگر انہیں اصولوں کو پامال کر دیا گیا تو قوم عدم استحکام کا شکار ہوجائے گی، قائد اعظم کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ پاکستان جمہوری اور ترقی پسند ریاست ہو۔