counter easy hit

بھارت کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بابا رام دیو نے بڑی پیشگوئی کر دی

ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارت کےپچھلے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے والے مودی حامی یوگ گرو بابا رام دیو نے بھی اب اگلے وزیر اعظم کے بارے میں لا علمی کا اظہار کر دیا۔بھارت میں اگلے عام انتخابات2019 کی تیاریں جاری ہیں۔ حکمران جماعت بی جے پیکے انتہائی حامی بابا رام دیو کا کہنا ہے کہ اب سیاسی صورتحال بہت مشکل ہے ، کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ملک کی قیادت کے لئے اگلا وزیراعظم کون ہوگا تاہم صورت حال کافی دلچسپ ہے ۔ واضح رہے یوگی بابا کا یہ مودی مخالف بیان مودی کی پانچ ریاستوں راجھستان ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ، تیلنگانہ اور میزورام میں شکست کے دو ہفتے بعد سامنے آیا ہے ۔ ریاستی انتخابات میں شکست اگلے عام انتخابات میں بے جے پی کے لیے بری خبر ہے۔بابا رام دیو کا مزید کہنا ہے کہ 2019 کے عام انتخابات میں وہ کسی بھی جماعت کی حمایت اور نہ مخالفت کریں گے۔ ان کا ارادہ اس بار سیاست سے دور رہنے کا ہے ۔خیال رہے بھارت میں ریاستی انتخابات نے مودی حکومت کیلئے آئندہ برس کے عام انتخابات سے قبل خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں جہاں تین شمالی ریاستوں میں بی جے پی کو کانگریس کے مقابلے پر شکست کا سامنا ہے وہیں دو ریاستوں میں مقامی جماعتوں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔چھتیس گڑھ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے ، ان تینوں میں بی جے پی کی حکومت تھی اور ان ریاستوں میں حکمراں جماعت کو شکست عام انتخابات سے قبل اس کیلئے شدید دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔