کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے کنوئینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مار کون رہا ہے یہ پتا کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،کسی نہ کسی حد تک رہنما اور کارکن رابطے میں ہیں،یہ پتہ نہیں کہ کریکر حملہ کس نے کیا؟یہ پتا نہیں کہ کریکر حملہ کس نے کیا؟ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ایم کیو ایم کے کنوئینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مار کون رہا ہے یہ پتا کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،کسی نہ کسی حد تک رہنما اور کارکن رابطے میں ہیں،یہ پتہ نہیں کہ کریکر حملہ کس نے کیا؟یہ پتا نہیں کہ کریکر حملہ کس نے کیا؟ پروگرام میں شریک متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کااتحاداچھی بات ہے،میرااس سےکوئی تعلق نہیں ہے، کہ قربانیوں کےبعد امن قائم ہواہے تو اسےمستقل قائم رہنا چاہیے، شہر میں سیاسی کارکنوں کاقتل ہورہاہے،آپریشن کےباوجوددہشتگردی ختم نہیں ہوسکی تو اس کاکیا فائدہ ہوا۔پروگرام میں شریک ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فارو ستار کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کو پلٹ کر کسی نے نہیں دیکھا اور نہ کبھی اس سے پوچھا،ایسے واقعات کے بعد کیا مائیں اپنے پیاروں کو سیاست میں بھیجیں گی؟ علی رضا عابدی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا،6 ہفتوں سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیاں ہو رہی ہیں،کچھ دن پہلے ہی علی رضا عابدی نے بتایا کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں،ہائی پروفائل شخص کی سیکیورٹی کم کیوں کی گئی؟ خیال رہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کو اس وقت فائرنگ کر کے شہید کر دیا جس وقت وہ اپنی فیکٹری سے اپنی رہائش گاہ واپس آرہے تھے ۔ عین دروازے پر پہنچنے پر موٹور سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ شہید ہوگئے ۔