پہلی خاتون مسلمان وزیراعظم اور عالمی راہنما جس نے اپنی معصومیت سے آمریت اوردہشتگردی کے اندھیروں کو رخصت کردیا، پرویز صدیقی
پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ)پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی نے محترمہ بے نظیر شہید کی 11ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلی خاتون مسلمان وزیراعظم اور عالمی راہنما جس نے اپنی معصومیت سے آمریت اوردہشتگردی کے اندھیروں کو رخصت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ27 دسمبر 2007 کی خونیں شام تھی جب انتخابی جلسے کے بعد لیاقت باغ راولپنڈی کے مرکزی دروازے پر دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹوسمیت پارٹی کی27 کارکنوں کو شہید کیا گیا، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جمہوری جماعت ہے جو ملک میں جمہوریت کی بحالی اورآمریت کے خلاف ہمیشہ ڈٹ کرکے آمریت کامقابلہ کیا ہے۔
شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کانظرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کی لیکن آمرکے سامنے کبھی بھی نہیں جھکی۔